14 ستمبر، 2024، 9:29 AM

عالمی قانون کی خلاف ورزی پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے

عالمی قانون کی خلاف ورزی پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے

پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ کے اسکولوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی قانون کی خلاف ورزی پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے اسکولوں پر اسرائیل کے جاری حملے بہت ہولناک ہیں، غزہ کے اسکولوں میں ہزاروں بے گھر لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں غزہ حملوں کے لواحقین سے دلی اظہار ہمدردی کرتی ہوں، اقوام متحدہ کے امدادی ارکان بھی ان حملوں میں مارے گئے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اسکولوں اور انسانی امداد کیلئے کام کرنے والے ورکرز کو کبھی نشانہ نہیں بنانا چاہیے، غزہ میں اب جنگ بندی ہونا چاہیے۔

News ID 1926630

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha